اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

اسحاق ڈار کی امریکی سفیر سے ملاقات، آئی ایم ایف معاہدے سے متعلق آگاہ کیا

05 Jul 2023
05 Jul 2023

(ویب ڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا کے ساتھ اقتصادی اور تجارتی محاذوں پر گہرے تاریخی اور پائیدار تعلقات ہیں۔

وزیرِ خزانہ نے امریکی سفیر کو آئی ایم ایف سے عملے کی سطح کے معاہدے کی کامیابی سے متعلق آگاہ کیا۔

اسحاق ڈار نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کو معاشی استحکام سے متعلق حکومت کی اقتصادی پالیسیوں اور ترجیحات کے بارے میں بتایا، امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے معاشی استحکام کے لیے حکومتِ پاکستان کی پالیسیوں اور پروگرامز پر اعتماد کا اظہار کیا۔

امریکی سفیر نے دو طرفہ اقتصادی، سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات بڑھانے کے لیے حمایت کا یقین بھی دلایا، ملاقات میں مشترکہ دلچسپی کے امور اور دونوں ممالک کے موجودہ دو طرفہ تعلقات پر گفتگو بھی ہوئی۔

وزیرِ خزانہ نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے گفتگو میں امریکا کی حمایت اور تعاون کو سراہا، اسحاق ڈار نے امریکا سے دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات مزید گہرے ہونے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے