اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پولٹری مصنوعات کا حصول غریب کیلئے خواب بن گیا

05 Jul 2023
05 Jul 2023

(لاہور نیوز) مہنگائی سے عوام کو ریلیف نہ مل سکا۔ پولٹری مصنوعات کا حصول غریب کیلئے خواب بن گیا۔

سبزیوں اور پھلوں کے دام بے لگام ہو گئے۔ برائلر گوشت کی قیمتیں کم ہو کر بھی غریب کی قوت خرید سے باہر ہیں۔ نرخ نامہ میں 13 سبزیوں کے دام بڑھا دیئے گئے۔ دکانداروں کا ریٹ لسٹ پر عمل درآمد نہ کرنا بھی معمول بن گیا۔

پیاز 5 روپے مہنگا ہو کر 60 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں 90 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ لیموں کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ، 170 کے بجائے 210 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ ٹینڈے دیسی کالے 10 روپے مہنگے، 140 کے بجائے 180 روپے کلو بیچے جا رہے ہیں۔ مٹر، پھول گوبھی، بھنڈی، میتھی، گھیاتوری 10 روپے، کریلے، بینگن 7 روپے مہنگے، شملہ مرچ کی قیمت میں 5 روپے، پالک 4 اور آلو کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ ہوا۔

پھل خریدنا بھی غریبوں کے لئے خواب بن گیا۔ سیب کالا کولو 340 کے بجائے 450 روپے کلو، خوبانی سفید 250 روپے کلو فروخت، آڑو 180 کے بجائے 300 روپے، آم سندھڑی 155 کے بجائے 270 روپے کلو میں دستیاب ہے۔ کیلے درجہ اول 175 روپے درجن مقرر، مارکیٹ میں 250 روپے فی درجن تک بیچے جا رہے ہیں۔ خریداروں کا کہنا تھا کہ سبزی خرید سکتے ہیں نہ ہی پھل۔ برائلر خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

برائلر گوشت کی کھپت کم ہونے پر قیمت میں غیر معمولی کمی آ گئی۔ مرغی کا گوشت 26 روپے سستا ہو کر 615 روپے کلو ہو گیا لیکن غریبوں کی جیبوں پر پھر بھی بھاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے