05 Jul 2023
(ویب ڈیسک) نیپرا نے عوام پر پھر بجلی گرا دی، بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دیدی، بجلی 1 روپے 90 پیسے مہنگی کردی گئی ۔
بجلی 1 روپے 90 پیسے مہنگی ہونے سے صارفین پر23 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا، اضافہ مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔
اس سے قبل جون تک صارفین سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں 47 پیسے چارج کیے جا رہے تھے۔