04 Jul 2023
(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز تاریخی تیزی کے بعد آج مندی کا رجحان رہا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 100 انڈیکس 1023 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں آج 41 کروڑ شیئرز کا کاروبار پونے 16 ارب روپے میں طے ہوا۔کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 341 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد انڈیکس 43 ہزار 557 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ہے۔