04 Jul 2023
(لاہور نیوز) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے باعث پاکستان میں ڈالر اور سونے کی قیمتوں میں مسلسل کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 5 ہزار روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 1887 روپےکم ہوکر ایک لاکھ 75 ہزار 754 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 17 ڈالر کمی کیساتھ 1929 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
یاد رہے کہ رواں کاروباری ہفتے کے دو روز کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔