04 Jul 2023
(لاہور نیوز) سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل پر عمل درآمد تیز ہو گیا، سپیشل انویسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، ایپکس کمیٹی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شامل ہیں، چاروں صوبائی وزرا اعلی اور وفاقی وزرا بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ایپکس کمیٹی کونسل کے قیام کے بعد اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لے گی، عملدرآمد کمیٹی کے ہونے والے 2 اجلاسوں کی سفارشات بھی ایپکس کمیٹی میں پیش کی جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق رواں ماہ بیرون ممالک سے سرمایہ کاری کے لئے وفود کی آمد کا امکان ہے، وفود کی آمد اور سہولت کاری کے لئے ایپکس کمیٹی لائحہ عمل کی منظوری دے گی۔