اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 403.00 زندہ مرغی
  • 584.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مون سون کا کمال، بجلی کے شارٹ فال میں کمی، لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہوسکی

04 Jul 2023
04 Jul 2023

(لاہور نیوز) مون سون بارشوں کے باعث بجلی کے شارٹ فال میں کمی آ گئی لیکن لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال مزید کم ہو گیا، بجلی کا شارٹ فال 5 ہزار 856 میگا واٹ سے کم ہو کر صرف 5 ہزار میگا واٹ پر آ گیا ہے جبکہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ برقرار ہے۔بجلی کی  پیداوار میں بھی تقریباً 1350 میگا واٹ اضافہ ہوا ہے جبکہ بجلی کی مجموعی پیداوار 22 ہزار 5 سو میگا واٹ ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز بجلی کی پیداوار 21 ہزار 144 میگا واٹ تھی، ملک بھر میں بجلی کی طلب 27 ہزار 5 سو میگا واٹ ہے۔ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی 10 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ بعض علاقوں میں فنی خرابیوں کے باعث 14 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،  بجلی چوری والے علاقوں میں سب سے زیادہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

دوسری جانب ترجمان پیسکو نے کہا ہے کہ بجلی کی طلب و رسد میں فرق سے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، بجلی کی طلب 3500 میگا واٹ، رسد 2500 میگا واٹ ہے۔ترجمان پیسکو کے مطابق صوبہ میں تمام 214 گرڈ سٹیشن اوورلوڈ ہیں، صوبہ میں 1262 فیڈرز ہیں، 300 فیڈرز حالیہ آندھی اور طوفان سے متاثر ہوئے، متاثر فیڈرز کا لوڈ منتقل کرنےسے دیگر فیڈرز اوورلوڈ ہو رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے