اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت 5 سے 10 ہزار روپے تک مزید گِرنے کا امکان

04 Jul 2023
04 Jul 2023

(ویب ڈیسک) جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق روپے کی قدر میں مزید اضافے کے نتیجے میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک مرتبہ پھر بڑی کمی دیکھنے میں آسکتی ہے۔

آل پاکستان صراف جیمز اینڈ جیولز ایسوسی ایشن کے ممبرعبداللہ عبد الرزاق نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں اضافے سے سونے کی قدر میں کمی ہوئی ہے۔ روپیہ مزید بڑھنے کی صورت میں سونے کی فی تولہ قیمت 5 سے 10 ہزار روپے تک گِر سکتی ہے۔

عبداللہ عبد الرزاق کا کہنا تھا کہ سونے کی فی تولہ قیمت 10 ہزار تک گرنے سے نئی قیمت 1 لاکھ 90 ہزار سے 1 لاکھ 95 ہزار تک ہونے کا امکان ہے۔

خیال رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان معاہدے کے بعد ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بھی ہزاروں روپے کی کمی دیکھنے میں آئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 8 ہزار 800 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 7 ہزار 200 روپے ہوگئی۔

اسی طرح 10 گرام سونا 7544 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 77 ہزار 641 روپے ہوگیا جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 6 ڈالر اضافے کے بعد 1912 ڈالر فی اونس ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے