اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

غریب کیلئے دو وقت کی روٹی بھی مشکل، آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ

04 Jul 2023
04 Jul 2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کی چکی میں پسے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا، پنجاب میں مہنگی گندم کے سبب آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں مہنگی گندم کے سبب فلور ملز نے 20 کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 100روپے اضافہ کردیا، میدہ فائن کی بوری کی قیمت بھی 200 روپے بڑھا دی گئی۔

صوبائی دارالحکومت میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت 2750 تا 2800 روپے ہو گئی جبکہ فائن میدہ کی بوری 11500 روپے میں فروخت ہو گی، پنجاب بھر میں آٹا اور فائن میدہ کی نئی قیمتیں نافذ کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کی اوپن مارکیٹ میں آج بھی گندم کی قیمتیں بلند سطح  پر ہونے کے باعث  خریدو فروخت میں سست روی  ہے، قیمتوں میں اضافے کے سبب چھوٹی فلور ملز مہنگی گندم خریدنے سے گریزاں ہیں۔

ادھر شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی نے غریب سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے، آٹا کی قیمتیں اتنی بڑھ گئی ہیں غریب بمشکل گزر بسر کررہا ہے، روٹی انسان کی بنیادی ضرورت ہے حکومت کو چاہیے کہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے