اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہورسمیت کئی شہروں میں آج بھی بادل برسنے کا امکان

04 Jul 2023
04 Jul 2023

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ اسلام آباد میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، کے پی میں چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں بادل برسیں گے۔

مانسہرہ، ایبٹ آباد، بالاکوٹ، چارسدہ، مردان اور پشاور میں بھی بارش کی توقع ہے، کوہاٹ، کرم، بنوں، وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی، خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

محمکمہ موسمیا ت کے حکام کا کہنا ہے کہ مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم اور اٹک میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے، چکوال، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور بہاولنگر میں آج بارش ہوگی۔

نارووال، سیالکوٹ، ساہیوال، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاالدین حافظ آباد اور لاہور میں بارش متوقع ہے، اس کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ آزاد کشمیر میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے دیگر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، دن کے اوقات میں قلات، خضدار، ژوب اور بارکھان میں چند مقامات پر بارش کا امکان موجود ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے