03 Jul 2023
(ویب ڈیسک)حکومت کے توانائی بچت پلان سے قومی خزانے کو 438 ارب روپے سالانہ بچت ہوگی۔
وفاقی حکومت کی جانب اعلان کردہ توانائی بچت پلان سے 8 ہزار میگا واٹ بجلی اور قومی خزانے کو سالانہ 438 ارب روپے کی بچت ہو گی۔دستاویزات کے مطابق غیر معیاری پنکھوں پر ڈیوٹی سے حکومت کو 15 ارب کا ٹیکس ملے گا جبکہ غیر معیاری بلب کی تیاری اور درآمد پر پابندی سے 23 ارب کا ریونیو ملے گا۔دوسری جانب حکام کے مطابق مارکیٹیں 4 گھنٹے پہلے بند کرنے سے 62 ارب روپے، 20 فیصد اسٹاف کو ورک فرام ہوم کی اجازت سے 56 ارب کی بچت ہو گی۔