03 Jul 2023
(ویب ڈیسک)مقامی سطح پر کپاس کی قیمتوں میں1500 سے 2 ہزار روپے تک کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق کپاس کی مقامی قیمت میں 1500 سے 2000 روپے کی نمایاں کمی کے بعد پنجاب میں 16800 روپے من پر آگئی ہے۔کاٹن جنرز فورم کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط پر سبسڈی کی خاتمہ، بجلی گیس کی قیمت اور شرح سود بڑھنے سے کپاس کی طلب میں کمی متوقع ہے۔ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ایکسپورٹ میں کمی اور روپے کی قدر میں بہتری بھی کپاس کی قیمت میں کمی کے عوامل ہیں۔