اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف سے قرض، پاکستان عالمی ادارے سے رقم لینے والوں کی فہرست میں کونسے نمبر پر ہے؟جانئے

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(ویب ڈیسک) آئی ایم ایف سے اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ کے تحت آئندہ 9ماہ میں مزید3ارب ڈالر کے قرضوں کی وصولی کے بعد پاکستان دنیا میں آئی ایم ایف سے قرض لینے والا چوتھا بڑا ملک بن جائے گا

آئی ایم ایف کے اعدادوشمار کے مطابق31مارچ 2023 کو پاکستان کا شمار آئی ایم ایف سے سب سے زیادہ قرض لینے والے ملکوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر کیا گیا، تاہم 2روز قبل ہونے والے اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ کے تحت آئندہ9ماہ میں مزید 3 ارب ڈالر وصول کرنے کے بعد پاکستان اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آجائے گا۔

آئی ایم ایف سے قرض لینے والے بڑے ملکوں میں ارجنٹینا46ارب ڈالر کے قرضوں کے ساتھ پہلے، مصر18ارب ڈالر کے قرضوں کے ساتھ دوسرے، یوکرین 12.2ارب ڈالر کے قرضوں کے ساتھ تیسرے،ایکواڈور 8.2 ارب ڈالر کے قرضوں کے ساتھ چوتھے اور پاکستان 7.4ارب ڈالر کے قرضوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر تھا، تاہم اب پاکستان 10.4ارب ڈالر کے قرضوں کے بوجھ کے ساتھ ایکواڈور کو پیچھے چھوڑ کر آئی ایم ایف کا دست نگر دنیا کا چوتھا بڑا ملک بننے جارہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے