اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شہر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(لاہور نیوز) شہر میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا۔ شارٹ فال صفر مگر بجلی غائب رہنے لگی۔

عید کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی بجلی کی طلب میں اضافہ ہو گیا۔ لیسکو کی بجلی کی طلب 4300 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی۔ لیسکو نے کیٹیگری ون اور ٹو پر زیرو لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا۔ ہائی لاسز فیڈرز پر 3 سے 4 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا شیڈول جاری کیا گیا۔

لیسکو کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز لوڈ برداشت نہ کر سکے۔ تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمرز جلنے سے مختلف علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا۔

ذرائع کے مطابق لیسکو کو سٹاف اور مٹیریل کی کمی کا سامنا ہے۔ سٹاف کی کمی کے باعث تکنیکی خرابیوں کا بروقت ازالہ نہ ہونے سے صارفین شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔

ذرائع کے مطابق متعدد علاقوں میں ٹرانسفارمرز جلنے سے 12 گھنٹے سے زائد بجلی بند رہی ۔ سسٹم اوور لوڈ ہونے سے مختلف علاقوں میں صارفین کو وولٹیج کی کمی بیشی کا بھی سامنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے