اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ادویات بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئیں

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(لاہور نیوز) ادویات بھی مہنگائی کی لپیٹ میں آ گئیں۔ فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے ڈریپ کے 19 مئی کے مراسلے کے مطابق ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا۔

روز مرہ استعمال کی ادویات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہو گیا۔ پیناڈول، پائیوڈین، بروفین اور کئی دیگر ادویات مہنگی کی گئی ہیں۔

پیناڈول کا پتا 26 روپے سے بڑھ کر 32 روپے 60 پیسے پر پہنچ گیا۔ پائیوڈین کی بوتل 148 سے بڑھ کر 250 روپے کی ہو گئی۔ گائنی میں استعمال ہونے والا انجکشن پوبرجن 1125 سے بڑھ کر 2940 روپے کا ہو گیا۔ کلومیڈ ٹیبلٹ کی قیمت 42 روپے سے بڑھا کر 63 روپے کر دی گئی۔

دیگر ادویات بھی 20 فیصد یا اس سے زائد مہنگی ہوئی ہیں۔ ادویات نئی قیمتوں کے ساتھ میڈیسن مارکیٹ میں سپلائی کر دی گئیں۔ قیمتیں بڑھنے سے غریب مریضوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔

صدر ڈرگ لائرز فورم نور مہر کا کہنا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ تشویشناک ہے۔ قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے