03 Jul 2023
(لاہور نیوز) جون 2022 کے مقابلے میں جون 2023 میں مہنگائی 29.40 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
مالی سال 2022-23 مہنگائی کا سال رہا۔ سال بھر میں سگریٹ، چائے، آٹا، چاول، آلو، مرغی، دال سب مہنگا ہوا۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال مہنگائی کی مجموعی شرح 29.18 فیصد رہی۔ ایک سال میں سگریٹ کی قیمت میں 129 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا۔ ایک سال میں چائے 113 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال میں گندم کا آٹا 90 فیصد تک مہنگا ہوا۔ ایک سال میں چاول کی قیمت میں 73 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ایک سال میں آلو 65 فیصد اور گندم 62 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی۔ ایک سال میں مرغی 58 فیصد اور دال مونگ 50 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی۔