اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مہنگائی کے باعث گھریلو جھگڑوں کی شرح میں اضافہ، ڈپریشن کے مریض بڑھ گئے

03 Jul 2023
03 Jul 2023

(لاہور نیوز) مہنگائی کے باعث گھریلو جھگڑوں کی شرح کئی فیصد تک بڑھ گئی، ڈپریشن اور بلڈپریشر کے مریضوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو گیا، ماہرین نے شدید معاشرتی عدم توازن پیدا ہونے کے خدشات ظاہر کردیئے۔

اپنے ملبوسات بیچ کر مہنگائی کم کرنے کا دعویٰ کرنے والوں کو اقتدار سنبھالے 13  ماہ سے زائد گزر چکے ہیں، اِس عرصے کے دوران مہنگائی کم تو  کیا ہونا تھی بلکہ اِس نے تاریخ کے تمام ریکارڈ پاش پاش کردیئے ہیں، مہنگائی کی 39 فیصد تک پہنچ جانے والی شرح نے عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا۔

مہنگائی کے باعث گھریلو لڑائی جھگڑوں کی شرح میں بھی 25 سے 30 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اِس صورتحال کے باعث ڈپریشن اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کی تعداد میں بھی قابل ذکر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، حکومتی ارباب اختیار کی طرف سے اپنی مراعات بڑھاتے چلے جانے کے باعث جہاں عوامی سطح پر غم وغصے میں اضافہ ہورہا ہے وہیں شدید معاشرتی عدم توازن بھی پیدا ہورہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے