اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر کو ٹیکس وصولیوں میں کتنے ارب شارٹ فال کا سامنا ہے؟جانئے

02 Jul 2023
02 Jul 2023

(ویب ڈیسک)ایف بی آر کو رواں مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں کی مد میں 19فیصد گروتھ کے باوجود486 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف بی آر رواں مالی سال کیلئے مقرر کردہ 7 ہزار 640 ارب روپے ارب روپے کی ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا ،البتہ عید کی تعطیلات کے بعد ٹیکس وصولیوں کے حتمی اعداد وشمار موصول ہونے پر ریونیو شارٹ فال میں کچھ کمی واقع ہوگی مگر ہدف پورا ہونا پھر بھی مشکل ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے عید تعطیلات شروع ہونے سے قبل مجموعی طور پر 7ہزار 154 ارب روپے کی عبوری ٹیکس وصولیاں کیں جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 19 فیصد زیاد ہیں مگر مقرر ہدف سے کم ہیں، کیونکہ ایف بی آر کا رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف7 ہزار 640 ارب روپے تھا، اس لحاظ سے رواں مالی سال کے دوران حاصل کردہ ٹیکس وصولیاں مقرر ہدف سے 486ارب روپے کم ہیں، ٹیکس ہدف حاصل کرنے کے لیے فروری میں200 ارب روپے کا منی بجٹ لایا گیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے