اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

زائد آمدن والی بڑی کمپنیوں اور اداروں پر سپر ٹیکس نافذ کر دیا گیا

01 Jul 2023
01 Jul 2023

(لاہور نیوز) نئے فنانس ایکٹ 2023 پر عمل شروع ہوتے ہی زائد آمدن والی بڑی کمپنیوں اور اداروں پر اضافی سپر ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہے۔

فنانس بل کے نفاذ کے بعد سپر ٹیکس کیلئے انکم سلیب 30 کروڑ سے بڑھا کر 50 کروڑ کر دی گئی، سالانہ 50 کروڑ روپے سے زیادہ آمدن پر 10 فیصد سپر ٹیکس نافذ ہو گیا، بینکنگ کمپنیوں اور بڑے شعبوں میں 30 کروڑ سے زیادہ آمدن پر بھی 10 فیصد سپر ٹیکس وصول کیا جائے گی۔

فنانس بل کے مطابق ایئر لائنز، آٹو موبائلز، بیوریجز، سیمنٹ، کیمیکلز، سگریٹ، تمباکو سیکٹر، فرٹیلائزر، لوہا، سٹیل، ایل این جی ٹرمینل، آئل مارکیٹنگ، آئل ریفائنری، پٹرولیم، گیس، ادویہ سازی، شوگر، ٹیکسٹائل کے شعبوں پر 10 فیصد سپر ٹیکس نافذ کیا گیا ہے۔

سالانہ 40 کروڑ سے 50 کروڑ کمانے والی کمپنیوں کو 8 فیصد، 35 کروڑ سے 40 کروڑ آمدن پر 6 فیصد، 30 کروڑ سے 35 کروڑ روپے آمدن پر 4 فیصد، 25 کروڑ سے 30 کروڑ آمدن پر 3 فیصد، 20 کروڑ سے 25 کروڑ روپے پر 2 فیصد، 15 کروڑ سے 20 کروڑ آمدن پر 1 فیصد اضافی ٹیکس دینا ہو گا، سالانہ 15 کروڑ روپے تک آمدن پر سپر ٹیکس کی شرح صفر برقرار رکھی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے