اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور : لیسکو کی غفلت خاتون سمیت 2 افراد کی جان لے گئی

01 Jul 2023
01 Jul 2023

(لاہور نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں لیسکو کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث ہائی وولٹیج تاریں زمین پر گرنے سے ایک خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاؤن کیو بلاک میں ہائی وولٹیج تاریں موٹرسائیکل پر سوار بدقسمت خاندان پر گر گئیں جس کے نتیجے میں موقع پر ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی جبکہ اسی خاندان سے تعلق رکھنے والی  عائشہ اور اسکا شوہر شہباز بھی جھلس گیا۔

متاثرہ افراد کو اہل محلہ نے ریسکیو کی مدد سے جنرل ہسپتال منتقل کیا جہاں شہباز کی بھی موت واقع ہو گئی،اس سڑک سے گزرنے والا دوسرا موٹرسائیکل سوار نوید بھی بجلی کی تاروں سے کرنٹ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا اسے بھی جنرل ہسپتال علاج معالجہ کے لئے منتقل کر دیا گیا ۔

اہل علاقہ کے مطابق ایک ماہ سے علاقے میں بجلی کے لوڈ کا مسئلہ چل رہا تھا، تار سے سپارکنگ کی وجہ سے متعدد بار چنگاریاں نکلیں ، لیسکو کو بجلی کا مسئلہ حل کرنے کی درخواست کی جس کی شنوائی نہ ہونے پر آج چار افراد متاثر ہوئے ہیں۔پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد فاطمہ اور شہباز کی لاش کو مردہ خانہ پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ورثاء کی درخواست ملنے پر مقدمے کا اندراج کیا جائے گا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے