اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے پر وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں: مفتاح اسماعیل

30 Jun 2023
30 Jun 2023

(لاہور نیوز) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ عید کے روز آئی ایم ایف کیساتھ معاہدہ پاکستان کیلئے اچھی خبر ہے، معاہدے پر میں وزیر اعظم شہباز شریف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان کی ذاتی دلچسپی اور ایم ڈی آئی ایم ایف سے کئی ملاقاتوں کے بعد معاہدہ ممکن ہوا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ ہی ڈیفالٹ سے بچنے کی بہترین سرمایہ کاری ہے، انشاء اللہ اب ڈیفالٹ کا خطرہ کم ہو گا اور ڈالر کا دباؤ بھی آہستہ آہستہ کم ہو گا، کاروباری ماحول میں ایک نئی امید اور پھرتی نظر آئے گی، معاہدے کیلئے ہم نے تقریباً 9 ماہ کھو دیئے لیکن اب پاکستان مضبوطی سے ٹھیک سمت کی جانب بڑھے گا۔

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا ہے کہ وفاقی وزراء اور سیکرٹریز نے بھی معاہدے کیلئے بہت محنت کی، ہمیں یہ ضرور سوچنا چاہیے کہ یہ معاہدہ ہمارے لیے ایک اور موقع ہے کہ ہم اپنی معاشی پالیسی میں بنیادی ریفارمز کریں، جب تک ہم معاشی ریفارمز نہیں کریں گے تو پاکستان قرض دینے والوں کے رحم و کرم پر رہے گا اور عوام حکومتی اور سٹرکچرل گورننس کی ناکامی کی قیمت ادا کرتے رہیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے