اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستان کے لیجنڈری اداکار شکیل احمد کو سپرد خاک کردیا گیا

30 Jun 2023
30 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار کمال یوسف عرف شکیل احمد کو کراچی میں سپرد خاک کردیا گیا۔

فلموں اور ٹیلی ویژن کے نامور اداکار کمال یوسف عرف شکیل احمد 85 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ڈیفنس کی سلطان مسجد میں ان کی نماز جنازہ ادا کی گئی جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور شوبز سے وابستہ فنکاروں نے شرکت کی۔

اداکار شکیل احمد کی بے ساختہ کردار نگاری نے ٹی وی ڈراموں کو سپرہٹ بنانے میں اہم کردار ادا کیا، انہوں نے ٹیلی ویژن پر ایک عرصے تک راج کیا، انکل عرفی، زیر زبر پیش، آنگن ٹیڑھا اور ان کہی ان کے یادگار ڈراموں میں شامل ہیں۔

شکیل احمد کو 1992ء میں ان کی خدمات کے اعتراف میں حکومتِ پاکستان نے  پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا۔ڈرامہ اداکارشکیل اپنی صلاحیتوں سے کئی عشروں تک پاکستان اور دنیا بھر میں اردو ڈراموں کی پہچان بنے رہے اور آنے والے اداکاروں پر اپنے فن کا گہرا نقش چھوڑ گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے