اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

عید الاضحیٰ کی خوشیاں، شوبز ستاروں کی مداحوں کو سوشل میڈیا پر مبارکبادیں

29 Jun 2023
29 Jun 2023

(ویب ڈیسک) شوبز انڈسٹری کے معروف ستاروں نے بھی بھرپور طریقے سے عید الاضحیٰ منائی اور سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو دلی عید مبارک بھی دی۔

معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر زرد رنگ کے کپڑے پہنے تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی مداحوں کو عید کی مبارک باد بھی دیتے ہوئے مداحوں کو ایسا لباس پہننے کی ترغیب بھی دی۔ اس کے برعکس حرا مانی نے انوکھے انداز سے سوشل میڈیا پر عید کی تصویر شیئر کی۔ تصویر میں حرا مانی کے ساتھ ان کا سفید رنگ کا بکرا بھی ہے۔ حسن اتفاق کہ حرا بھی اسی رنگ کا لباس زیب تن کیے ہوئے تھیں۔

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ کلر میچ کر رہا ہے ناں ۔۔۔ جس پر ان کے مداحوں نے دلچسپ تبصرے بھی کیے اور بکرے کو زبح کرنے کی ٹپس بھی دے ڈالیں۔سینئر اداکارہ روبینہ اشرف، ماریہ واسطی اور دیگر نے پی ٹی وی کے لیے خصوصی عید پیغام ریکارڈ کروایا جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ پی ٹی وی کے لیے عید کا پیغام ریکارڈ کروانے والوں میں شہود علوی اور سعود بھی شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے