29 Jun 2023
(لاہور نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام کی مدت ختم ہونے میں ایک روز باقی رہ گیا۔
حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدے کی توقع ہے، پاکستان نے اپنی طرف سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ سے تمام معاملات طے کر لیے ہیں۔حکام نے مزید کہا ہے کہ اگلے ایک دو روز تک آئی ایم ایف سے سٹاف لیول معاہدہ ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدے کیلئے تمام شرائط پوری کر دی ہیں۔