اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

عید الاضحیٰ کا بنیادی فلسفہ اللہ کی راہ میں عزیز ترین چیز قربان کرنا ہے، رانا ثناء اللہ

28 Jun 2023
28 Jun 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کا بنیادی فلسفہ قربانی، ایثار و خلوص اور اللہ کی راہ میں اپنی عزیز ترین چیز نچھاور کرنا ہے۔

عید الاضحیٰ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے پر مسرت موقع پر مسلم امہ اور پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، یہ عید حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اطاعت خداوندی اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی تسلیم و رضا کی یاد گار ہے۔انہوں نے کہا کہ ان عظیم انبیائے کرام نے اطاعت و ایثار اور قربانی کی لازوال مثال پیش کی، یہ عمل رہتی دنیا کیلئے ایک مشعل راہ کی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔

رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اس پر مسرت موقع پر جس قدر ممکن ہو سکے محتاج افراد اور ضرورت مندوں کی امداد کریں، دعا گو ہوں کہ رب تعالیٰ پاکستانی قوم اور پوری ملت اسلامیہ کی عبادات اور قربانیاں قبول و منظور فرمائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے