اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان نے آئی ایم ایف کے 23 ارب ڈالر قرض میں سے زیادہ تر واپس کر دیا

28 Jun 2023
28 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے لیے 23 ارب ڈالر قرضے میں سے زیادہ تر واپس کر دیا ہے، 1958ء سے منظور شدہ کل رقم 33 بلین ڈالر جبکہ 31 مارچ 2023ء تک آئی ایم ایف کا کل بقایا قرض تقریباً 7.488 بلین ڈالر ہے۔

پاکستان 1950ء میں آئی ایم ایف کا رکن بنا جس کے بعد 1958ء میں 24.9 ملین ڈالر کے قرض کی پہلی منظوری ملی،پاکستان نے آئی ایم ایف سے 22 قرضوں کا انتخاب کیا، ان 22 میں سے پاکستان نے 2 پروگرام مکمل کیے، ایک پروگرام مارچ 1966ء میں 37 ملین ڈالر کا اور دوسرا ستمبر 2013ء میں 6.7 بلین ڈالر کا مکمل کیا گیا۔

آئی ایم ایف نے پی پی پی کے دور میں 10.7 بلین ڈالر کا سب سے بڑا قرضہ منظور کیا جہاں صرف 7.328 بلین ڈالر جاری ہوئے، دوسرا بڑا قرضہ مسلم لیگ (ن) کے دور میں 6.7 بلین ڈالر کا منظور کیا گیا جو وقت پر مکمل ہوا۔

موجودہ پروگرام کو جولائی 2019ء میں 6 بلین ڈالر میں منظور کیا گیا تھا، نیا پروگرام ستمبر 2022ء کو ختم ہونا تھا لیکن 30 جون 2023ء تک بڑھا دیا گیا، یہ رقم 6.5 بلین ڈالر تک بڑھائی جائے گی، اس آئی ایم ایف پروگرام میں سے 3.9 بلین ڈالر نکالے گئے ہیں جبکہ 2.6 بلین ڈالر نہیں نکالے گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے