اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عید الاضحیٰ پر صفائی کے بہترین انتظامات کیلئے خصوصی پلان مرتب

28 Jun 2023
28 Jun 2023

(لاہور نیوز) عید الاضحیٰ پر صفائی کے بہترین انتظامات کیلئے خصوصی پلان مرتب کر لیا گیا۔

عید کے تین روز پندرہ ہزار سے زائد ورکرز کام کریں گے۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کیلئے آپریشنل کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ گاڑیوں کی لائیو مانیٹرنگ اور شکایات کا فوری ازالہ ہو گا۔ کنٹرول روم میں ہیلپ لائن 1139 ، سوشل میڈیا، صفائی آپریشن کی مانیٹرنگ کیلئے ڈیسک قائم کر دئیے گئے۔ شہر میں 956 ڈمپرز ، 615 ٹرالیاں ، 238 لوڈرز اور  3499 پک اپس صفائی کیلئے کام کریں گی۔

صوبائی وزیراطلاعات و بلدیات عامر میر نے کہا ہے کہ نگران حکومت غیر سیاسی ہے۔ ہمارا کام خدمت کرنا ہے۔ قربانی کے بعد کوئی قربانی والا معاملہ ہو تو اس کا علم نہیں۔

کمشنر لاہور محمدعلی رندھاوا نے کہا کہ سری پائے جلانے پر لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی۔ عیدالاضحیٰ پر بارش کے امکانات ہیں۔ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہیں۔

سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے کہا کہ شہر میں 106 عارضی ویسٹ کولیکشن پوائنٹ قائم کر دئیے ہیں۔ آلائشوں کو تلف کرنے کیلئے 5 ڈمپنگ سائٹ قائم کی گئی ہیں۔ 12 لاکھ سے زائد ویسٹ بیگ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

عید کے تینوں دن 190 قربان گاہوں کی خصوصی واشنگ کی جائے گی۔ ماحول دوست بیگز کی فراہمی کیلئے 30 ماڈل کیمپس بھی قائم کیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے