اپ ڈیٹس
  • 360.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.96
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.58 قیمت فروخت : 375.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.92 قیمت فروخت : 186.25
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.48 قیمت فروخت : 203.85
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.44
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.27 قیمت فروخت : 914.90
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451200 دس گرام : 386800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413597 دس گرام : 354564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6649 دس گرام : 5706
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیا اداکار شان بھارتی فلموں میں کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں؟سپر سٹار کا ردعمل سامنے آگیا

27 Jun 2023
27 Jun 2023

(ویب ڈیسک) لالی ووڈ کے سُپر سٹار شان شاہد نے بھارتی فلموں میں کام کرنے سے متعلق واضح جواب دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق اداکار شان شاہد سے دوران انٹرویو میزبان نے سوال کیا کہ اگر انہیں بھارت سے فلم آفر ہوئی تو کام کریں گے؟جس پر شان کا کہنا تھا کہ ’میرے بھارت سے نظریاتی اختلاف ہیں، میں کسی کو نہیں کہتا کہ انہیں بھارت جاکر کام نہیں کرنا چاہیے۔ اگر انہیں راستہ ملتا ہے تو ضرور کام کریں کیونکہ پاکستان میں ٹی وی ڈراموں کے علاوہ ان کے پاس کچھ نہیں ہے۔

شان نے کہا کہ بھارت میں پاکستان اور اسلام کو الیکشن میں بطور مذہب کارڈ استعمال کیا جاتا ہے  لیکن کشمیر کے حوالے سے میرے اپنے کچھ نظریاتی اختلافات ہیں جنہیں میں کسی اور پر مسلط نہیں کرتا، تاہم میں خود بھارت میں کام نہیں کرسکتا۔

شان کا کہنا تھا کہ میرے والد نے کشمیر کے لیے فلم ’امن‘ بنائی تھی۔ افسوس کی بات ہے کہ آج بھی بھارت میں مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت کو کام کرنا ہے تو برابری کی بنیاد پر کام کریں برابری کی بنیاد پر فلم بنائیں اور جو بھی ہو اس پر 50-50 کریں تو کام ممکن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے