اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

9 مئی واقعات: ہجوم کی سیف سٹی کیمروں کی فرانزک رپورٹ سامنے آگئی

27 Jun 2023
27 Jun 2023

(لاہور نیوز) صوبائی دار الحکومت میں 9 مئی کے روز جلاؤ گھیراؤ کرنے والے ہجوم کی سیف سٹی کیمروں کی فرانزک رپورٹ سامنے آ گئی۔

رپورٹ پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی جانب سے تیار کی گئی ہے، پُرتشدد ہجوم کا لبرٹی سے گرجا چوک تک کا ثبوت مل گیا، ملنے والی ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزم اعجاز چودھری کی موجودگی بھی پائی گئی ہے۔پی ایف ایس اے کو مختلف ویڈیوز بھجوائی گئی تھیں، 9 مئی کے واقعہ میں گرفتار تمام ملزمان ان ویڈیوز میں کارروائیاں کرتے نظر آتے ہیں، ویڈیو میں 4 بج کر 57 منٹ پر ہجوم میں شامل افراد ڈنڈے اور جھنڈوں کے ساتھ شیر پاؤ بریج پر پیدل آ رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 5 بج کر 10 منٹ پر موٹر سائیکل سواروں کا ہجوم بھی گرجا چوک میں اکٹھا ہوا، 5 بج کر 16 منٹ پر طفیل روڈ اور اسد جان روڈ پر بھی ہجوم کے شواہد مل گئے ہیں۔5 بج کر 25 منٹ پر ہجوم مال آف لاہور کے باہر پہنچ جاتا ہے، 5 بج کر 35 منٹ سے 6 بج کر 45 منٹ تک ہجوم کے افشاں چوک، فورٹریس سٹیڈیم چوک، میڈیکل چوک تک کے بھی شواہد مل گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 8 بج کر 40 منٹ پر سی ایس ڈی میں داخل ہونے کی ویڈیو بھی ہجوم کے شواہد کی موجودگی کا ثبوت ہے، تمام ویڈیوزکی یہ تجزیاتی رپورٹ عدالت میں پیش کی جائے گی تا کہ ان کو سزائیں مل سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے