اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

موسلادھار بارش سے کاروباری مراکز بھی پانی میں ڈوب گئے

26 Jun 2023
26 Jun 2023

(لاہور نیوز) موسلادھار بارش سے کاروباری مراکز بھی پانی میں ڈوب گئے۔ کاروبار زندگی تھم سا گیا۔

ہر طرف پانی ہی پانی نظر آنے لگا۔ گلیوں اور شاہراہوں پر ٹریفک چلنا مشکل ہو گئی۔ رہائشی علاقوں کے ساتھ کاروباری مراکز بھی پانی میں ڈوب گئے۔ بیڈن روڈ پر ہارڈویئر مارکیٹ بھی بارشی پانی سے متاثر ہو گئی۔ سب کچھ پانی نے اتھل پتھل کر دیا، نہ ٹرانسپورٹ پہنچی نہ کوئی پیدل پہنچ سکا۔ کاروباری مراکز کھل ہی نہ سکے۔

بیڈن روڈ سے وابستہ افراد کہتے ہیں کہ بارش نہ ہو تو گرمی جان لیتی ہے، بارش ہو گئی تو بھی پھنس گئے، انتظامیہ پتہ نہیں کہاں ہے؟

مال روڈ پر بھی صورتحال ایسی ہی رہی۔ مال روڈ گورنر ہاؤس کے سامنے ٹریفک چلنا مشکل ہو گئی۔ کہیں موٹر سائیکل بند ہوئی تو کہیں گاڑی جواب دے گئی۔ مزید بارش مزید مسائل پیدا کرے گی اور انتظامیہ بس کوشش ہی کرے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے