اپ ڈیٹس
  • 349.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد

26 Jun 2023
26 Jun 2023

(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام انڈر گریجویٹ پروگرامز کے لئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

وائس چانسلر ڈاکٹر خالد محمود اور چیئرمین ٹیسٹ کمیٹی ڈاکٹر ممتاز انور چوہدری نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ 41 ہزار سے زائد طلبا و طالبات نے انٹری ٹیسٹ کے لئے رجسٹریشن کرائی۔ ملک کے تمام اہم شہروں میں داخلہ ٹیسٹ کے لئے امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ کراچی، کوئٹہ، پشاور، گلگت، سکردو اور ملک کے دیگر اہم شہروں میں امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ پاکستان بھر میں 141 امتحانی سنٹر قائم کئے گئے جبکہ لاہور میں 88 امتحانی مراکز میں داخلہ ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام انڈر گریجویٹ پروگرامز میں داخلوں کے لئے 7  قسم کے انٹری ٹیسٹ لئے جا رہے ہیں۔ انڈر گریجویٹ داخلوں کے لئے 25 فیصد نمبر انٹری ٹیسٹ کے لئے مختص ہیں۔ طلبا و طالبات کی سہولت کے لئے 2 شفٹوں میں انٹری ٹیسٹ لیا جا رہا ہے۔ نیو کیمپس اور اولڈ کیمپس میں طلبا و طالبات کے لئے رہنمائی کیمپس لگائے گئے اور شٹل سروس کی سہولت دی گئی ہے۔ والدین کے لئے مناسب جگہوں اور پانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ انٹری ٹیسٹ کے رزلٹ کا اعلان ۹ جولائی کو کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے