اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

یو سی پی : شعبہ آئی ٹی کے زیر اہتمام طلباء کے فائنل ایئر پراجیکٹس کی نمائش کا انعقاد

25 Jun 2023
25 Jun 2023

(لاہور نیوز) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں شعبہ آئی ٹی کے زیر اہتمام طلباء کے فائنل ایئر پراجیکٹس کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب میں طلباء کے فائنل ایئر پراجیکٹس کی نمائش کا اہتمام شعبہ آئی ٹی کی جانب سے کیا گیا، فنکا مائیکروفنانس  بینک کے آئی ٹی ہیڈ علیم مسعود نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، چیف آرگنائزر ڈاکٹر محسن اشرف ،یونیورسٹی کے اساتذہ اور نجی کمپنیوں کے نمائندے بھی تقریب میں شریک ہوئے، شرکاء نے طلبہ کے فائنل ایئر پراجیکٹس کو سراہا۔

ڈین آف آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر امجد اقبال اور دیگر پروفیسرز کا کہنا تھا کہ بچوں نے چار سال بھرپور محنت کی،  آج  انہوں نے اپنی لگن سے جو پراجیکٹ بنائے  وہ قابل ستائش ہیں، یونیورسٹی کی جانب سے طلباء کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

نجی کمپنیوں کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ یوسی پی نے بچوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار کروایا ہے، جو پراجیکٹ طلباء نے بنائے وہ  مارکیٹ میں ٹیکنالوجی اور جدت  میں اپنی مثال آپ ہیں۔

طلباء کا کہنا تھا کہ جو پراجیکٹ بنائے وہ  جدید دور کے تقاضوں کے عین مطابق ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے