(ویب ڈیسک ) ذاکر خان کو ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی مقرر کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان کو ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) مقرر کر دیا گیا ہے۔ ذاکر خان اس سے قبل ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز انٹرنیشنل کے طور پر کام کر چکے ہیں اور اپریل میں اس عہدے سے ریٹائر ہو گئے تھے۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے ذاکر خان کو ایک ماہ کی توسیع دی تھی اور بعد میں انہیں سپیشل پراجیکٹ کا سربراہ مقرر کر دیا گیا تھا۔
ذاکر خان کئی سالوں سے پی سی بی میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے 2003 میں جنرل منیجر، 2008 میں پی سی بی کے ڈائریکٹر آف کرکٹ آپریشنز اور 2011 میں ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا۔
انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر میں 1986 اور 1989 میں پاکستان کے لیے دو ٹیسٹ اور1984 سے 1990 تک پاکستان کے لیے 17 ون ڈے میچز کھیلے ہیں۔