24 Jun 2023
(ویب ڈیسک) ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا۔
بھارت کے شہر چنائے میں 3 تا 12 اگست ہونے والی ایشین چیمپئنز ٹرافی میں تمام ٹیموں کا اہک ہی پول بنایا گیا ہے، پول میں بھارت، کوریا، ملائیشیا، پاکستان، جاپان اور چین شامل ہیں۔
پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشیا ، دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا ، تیسرا میچ 6 اگست کو جاپان اور چوتھا میچ 7 اگست کو چین کے ساتھ کھیلے گا ۔
پاکستان ہاکی ٹیم اپنا پانچواں میچ 9 اگست کو روایتی حریف بھارت کیخلاف کھیلے گی، ایشین چیمپئنز ٹرافی کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔