23 Jun 2023
(لاہور نیوز) بھارت میں منعقد ہونے والی ایشین ہاکی چیمپینز شپ میں شرکت کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے وفاقی حکومت سے این او سی کے لئے درخواست دے دی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے گرین سگنل ملنے کے بعد قومی ہاکی ٹیم اپنی قسمت آزمانے کے لئے بھارت جائے گی،واضح رہے کہ ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم کیلئے شارٹ لسٹ کئے گئے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری ہے۔
دوسری جانب ایشین ہاکی فیڈریشن نے بھارت کے شہر چنائے میں 3 تا 12 اگست چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے ،شیڈول کے مطابق پاکستان اپنا پہلا میچ 3 اگست کو ملائشیا کیساتھ کھیلے گا، ایشین چیمپئز ٹرافی کا فائنل 12 اگست کو کھیلا جائے گا۔