23 Jun 2023
(ویب ڈیسک) 9 مئی سے متعلق واقعات پر اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں درج مقدمہ میں پی ٹی آئی رہنماوں شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو بڑا ریلیف مل گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نےاسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی ضمانت منظور کر لی ہے۔ عدالت نے پولیس کو اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کی گرفتاری سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے دس جولائی تک پولیس سے ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے ایک، ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔