(ویب ڈیسک) پاکستان ویمن فٹ بال ٹیم نے آئندہ ماہ ہونے والے انٹرنیشنل فرینڈلیز کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔
قومی ویمن فٹ بال ٹیم کی کھلاڑی پرعزم ہیں کہ مستقبل میں ماضی سے بہتر فٹبال کھیلیں گے اور اٹیکنگ برانڈ کے کھیل کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن آئندہ ماہ کی فیفا ونڈو میں پاکستان ویمن ٹیم کے لیے انٹرنیشنل فرینڈلیز منعقد کرانے کے لیے کرغیزستان اور ماریشیس سمیت چار ملکوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ایک جانب پی ایف ایف فٹ بال سرگرمیوں کے انتظام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے تو دوسری جانب کھلاڑیوں کی تمام تر توجہ اپنا کھیل بہتر کرنے پر مرکوز ہے۔
انٹرنیشنل فرینڈلیز کے کیمپ کے لیے اعلان کردہ 27 کھلاڑی کراچی میں کوچ عدیل رضکی کی زیر نگرانی فٹبال سکلز اور فزیکل سٹرینتھ پر کام کر رہی ہیں۔
عدیل رضکی کا کہنا ہے کہ کیمپ میں فوکس اس بات پر ہوگا کہ ٹیم کی تیاری ایسی رکھی جائے کہ وہ جارحانہ برانڈ کا کھیل اپنائیں۔