23 Jun 2023
( ویب ڈیسک ) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام نیشنل جونیئرانڈر 13 نیٹ بال چیمپئن شپ کا آغاز کل سے ہوگا۔
کراچی میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ میں مختلف ڈیپارٹمنٹس کے علاوہ ملک بھر سے مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ ( پی ایس بی ) کوچنگ سنٹر میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جبکہ ایونٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے مینجرز کی میٹنگ آج ہوگی۔
مینجرز میٹنگ میں ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان اور نئے قوانین کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب 25 جون کو ہوگی جس میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔