اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹائٹن آبدوز حادثہ : داؤد خاندان کا ابتدائی بیان سامنے آگیا

23 Jun 2023
23 Jun 2023

(ویب ڈیسک ) بحراوقیانوس میں ٹائی ٹینک کی باقیات دیکھنے جانے والے اوشین گیٹ آبدوز ٹائٹن میں سوار شہزادہ داؤد اور ان کے بیٹے سلیمان کی اموات پر داؤد خاندان کا ابتدائی بیان سامنے آگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستانی نژاد تاجر شہزادہ داؤد اور ان کے 19 سالہ بیٹے سلیمان کے اہل خانہ کاکہنا ہے کہ بحر اوقیانوس میں لاپتہ ہونے والے آبدوز کو تلاش کرنے کی کوششوں میں شامل تمام افراد کے شکر گزار ہیں۔

شہزادہ داؤد کے والدین حسین اور کلثوم داؤد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آبدوز ٹائٹن کے ریسکیو آپریشن میں شامل تمام لوگوں کی انتھک کوششیں ہمارے لیے طاقت کا باعث بنی تھیں ، ہم ان تمام افراد کے بھی مشکور ہیں جو اس مشکل وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہمیں ملنے والی بے پناہ محبت اور حمایت اس ناقابل تصور نقصان کو برداشت کرنے میں مدد کرے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شہزادہ داؤد اور سلیمان کی آخری رسومات کی تفصیلات کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور برطانوی وزارت خارجہ سمیت رکاری حکام اور دوستوں کی طرف سے تعزیت کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ ٹی وی چینلز نے شہزادہ داؤد اور سلیمان سے متعلق خبریں شائع کرنے کے لیے اپنی معمول کی نشریات کو روک دیا تھا۔

واضح رہے کہ بحرِ اوقیانوس میں سیاحوں کو لے کر جانے والی آبدوز کمپنی ’اوشین گیٹ‘ نے آبدوز میں موجود پانچوں مسافروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے