اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انتخابات میں پارٹی کے نظریاتی کارکنوں کو ٹکٹ دیں گے: مریم نواز

22 Jun 2023
22 Jun 2023

(لاہور نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال، رُکن قومی اسمبلی ملک سہیل خان اور سابق ایم پی اے اختیار ولی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقات کے دوران پارٹی تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ رہنماؤں نے پارٹی انتخاب میں نائب صدر اور چیف آرگنائزر بننے پر مریم نواز کو مبارکباد پیش کی، پارٹی کو فعال اور تنظیمی طور پر متحرک بنانے پر مریم نواز کی کاوشوں اور سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی نواز شریف کے دِل کی آواز ہے، صوبے کی ترقی میں عوام کو شراکت دار بنانا چاہتے ہیں، بلوچستان میں احساس محرومی دور کرنے کیلئے جامع اور ٹھوس اقدامات پر کاربند ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں تعلیم کے فروغ کیلئے دانش سکول، جدید معیار کی ووکیشنل درس گاہوں کے قیام کے اقدامات کیے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ مشکل ترین حالات کے باوجود وزیر اعظم شہباز شریف نے 1150 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا ہے، ملک کا معاشی استحکام، عوام کی غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، معاشی بحالی کا قومی منصوبہ تاریخی قدم ہے، ایٹمی دھماکوں کی طرح معاشی بحالی کا منصوبہ پاکستان کو معاشی قوت بنائے گا۔

مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ پارٹی کے نظریاتی، وفادار اور محنتی رہنماؤں اور کارکنوں کی قدر کرتے ہیں، وقت کی آندھیوں میں ثابت قدم رہنے والے پارٹی کے سر کا تاج ہیں، آئندہ انتخابات میں پارٹی کے نظریاتی رہنماؤں اور کارکنوں کو ٹکٹ دیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے