اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

22 Jun 2023
22 Jun 2023

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ہمایوں اختر نے بھی پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ہمایوں اختر نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہمارے خاندان کا پاک فوج سے لازوال تعلق قائم ہے، شہید اختر عبدالرحمان جس فوج کے جرنیل تھے اس پر ہمیں فخر ہے اور ہمیشہ رہے گا، ہمارے شہداء کا لہو اور قربانیاں یہ قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات نے پوری قوم کی طرح ہمارے خاندان کو بھی انتہائی افسردہ کیا، شہداء کی یادگاروں کو جو نقصان پہنچایا گیا شہید کی اولاد ہونے کے ناطے میرے لیے شدید باعث رنج تھا اور اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

ہمایوں اختر نے مزید کہا ہے کہ ‏ان حالات میں میرے لیے تحریک انصاف کے ساتھ تعلق جاری رکھنا ممکن نہیں رہا اور پارٹی کو چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں، پاکستان کی قوم نے ہمیشہ افواج پاکستان کا بے انتہا احترام کیا ہے، قوم اور اس کے محافظوں کا یہ محبت بھرا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے