اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

قومی ٹیم سے ڈراپ ہونے کا معاملہ، کرکٹر عثمان قادر کا ردعمل سامنے آگیا

22 Jun 2023
22 Jun 2023

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عثمان قادر نے کہا ہے کہ ٹیم سے ڈراپ ہونے کے بعد ہمیشہ کیمپ میں آنے کی امید رہتی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران کرکٹر عثمان قادر  کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے مجھے  سپنرز کے کیمپ میں نہیں بلایا گیا ،میرا فٹنس کا کوئی مسئلہ نہیں ، یہ نہیں بتا سکتا کہ کیمپ میں کیوں نہیں تھا ؟کرکٹر کا کہنا تھا کہ ڈراپ کرنے کا وہی بتا سکتے ہیں جنہوں نے یہ فیصلہ کیا میرا مورال بلند ہے ، ہمیشہ مثبت سوچتا ہوں۔

عثمان قادر کے مطابق  مجھے پہلے رنز کرنا اور وکٹیں لینی ہیں پھر بیان بازی کر سکتا ہوں ،  ڈومیسٹک یا لیگز میں رنز اور وکٹیں لے کر میں کم بیک کر سکتا ہوں، میں سیکھنے کی مزید کوشش کروں گا اور ٹیم میں واپس آؤں گا۔انھوں نے مزید کہا کہ شاداب خان اور اسامہ میر کے لیے نیک خواہشات ہیں ،میں بھی اپنا مقام آل راؤنڈرز میں بنانا چاہتا ہوں ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے