(ویب ڈیسک) ساؤتھ ایشیا فٹبال چیمپئن شپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 0-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
بنگلورو میں ہونے والے میچ میں بھارت کے سنیل چھیتری نے پاکستان کے خلاف ہیٹ ٹرک کی، بھارت کاچوتھا گول اودانٹا سنگھ نے81 ویں منٹ میں سکورکیا، پاکستانی کھلاڑی میچ میں کوئی گول نہ کرسکے۔
پاک بھارت مقابلہ شاندار انداز میں شروع ہوا ، لیکن دسویں منٹ میں گول کیپر ثاقب حنیف کی غلطی کا بھارتی کپتان نے فائدہ اٹھایا اور گیند کو جال میں پہنچا دیا ، صرف چھ منٹ بعد ہی بھارت کو پنالٹی کک مل گئی اس بار بھی سنیل چھیتری نے گول بنا کر سکور دو صفر کر دیا ۔
دوسرے ہاف میں بھی بھارت ٹیم کا پلڑا بھاری رہا، 74ویں منٹ میں اسے ایک اورپنالٹی کک ملی جس پر سنیل چھتری نے ٹیم اور اپنا تیسرا گول بنا کر ہیٹ ٹرک مکمل کی، 81ویں منٹ میں اودانتا سنگھ نے گیند کو جال میں پہنچایا اور بھارت کو چار صفر سے کامیابی دلا دی ۔