(لاہور نیوز) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد سے یونیسف پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔
وفد میں چائلڈ پروٹیکشن سپیشلسٹ فرزانہ یاسین، چائلڈ پروٹیکشن آفیسر یونیسف زاہدہ منظور، چائلڈ پروٹیکشن آفیسراذلان بٹ، پروگرام آفیسر بلاول عباسی اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یونیسف کے مابین بچوں کے تحفظ اور فلاح وبہبود کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یونیسف پاکستان نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے مشترکہ لائحہ عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یونیسف پاکستان مل کر بچوں کے تحفظ اور فلاح وبہبود کےلئے کام کر رہے ہیں، بیورو اور یونیسف پاکستان کے مابین مستقبل کے حوالے سے بھی لائحہ عمل تیار کیا گیا ہے،چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور یونیسف پاکستان چائلڈ پروٹیکشن کیس مینجمنٹ اور چائلڈ پروٹیکشن یونٹس سمیت مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔
یونیسف پاکستان کے وفد کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مختلف سیکشنز کا بھی دورہ کروایا گیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفتاب احمد خان بھی موجود تھے۔