20 Jun 2023
(ویب ڈیسک) ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے احسن رمضان نے بھارت کے ڈگ وجے کادیان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
تہران میں جاری ایونٹ میں پاکستان کے احسن رمضان نے بھارتی حریف کے خلاف عصاب پر قابو پاتے ہوئے 2-3 کے خسارے سے کم بیک کرکے 3-4 سے کامیابی اپنے نام کی۔
بیسٹ آف 7 فریمز پر مشتمل کوارٹر فائنل میں احسن نے ابتدائی دو فریمز 19-76 اور 36-76 سے جیت کر برتری حاصل کی مگر اس کے بعد بھارت کے ڈگ وجے کادیان نے مسلسل تین فریمز جیت کر برتری حاصل کی ۔
احسن رمضان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کم بیک کیا اور آخری دو فریمز 27-65 اور 9-70 کے سکور سے اپنے نام کرکے یہ میچ 3-4 سے جیت لیا اور سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔