اپ ڈیٹس
  • 270.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

برطانیہ نے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کیلئے تجارتی سکیم بحال کر دی

20 Jun 2023
20 Jun 2023

(ویب ڈیسک) معاشی بحرانی صورتحال میں پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے خوشخبری آگئی، برطانیہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان سمیت ترقی پذیر ممالک کے لیے تجارتی سکیم بحال کر دی۔

سکیم کے تحت متعلقہ ممالک کو ٹیرف میں کمی اور آسان تجارتی سہولیات ملیں گی، نئی سکیم جنرلائزڈ سکیم پریفرینس کی جگہ نافذ العمل ہو گی، سکیم سے تجارت کو فروغ اور امداد کی ضرورت میں کمی آئے گی۔

پاکستان سے برطانیہ کو 94 فیصد اشیاء پر ڈیوٹی فری برآمدات کے فوائد جاری رہیں گے، سکیم کے تحت پاکستان سے 156 سے زائد اضافی مصنوعات پر ٹیرف ہٹا دیا جائے گا، سکیم کے تحت کچھ عارضی ٹیرف کو آسان بنایا جائے گا۔

پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مصنوعات اور خدمات کی تجارت کا موجودہ مجموعی سالانہ حجم 4 ارب 40 کروڑ پاؤنڈ ہے، نئی سکیم کے ذریعے برطانوی برآمدی ٹیرف کی مد میں 120 ملین پاؤنڈ کی بچت متوقع ہے۔

پاکستان کے لیے برطانوی ٹریڈ ڈائریکٹر اور برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونے نے کہا کہ برطانوی ٹریڈ سینٹر آف ایکسی لینس کے ذریعے پاکستان کو انٹرنیشنل ٹریڈنگ سسٹم میں حصہ لینے کے لیے تعاون فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت ہے، سکیم دونوں عظیم ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گی۔

پاکستان برطانیہ کو سالانہ اوسطاً 25 کروڑ پاؤنڈ کی بیڈ لینن برآمد کرتا ہے، پاکستان سالانہ اوسطاً 10 کروڑ پاؤنڈ کی جینز برآمد کرتا ہے، نئی سکیم کے تحت دونوں اشیا کو درآمدی ڈیوٹی میں 12 فیصد رعایت ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے