19 Jun 2023
(لاہور نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں عام انتخابات کی تیاریوں بارے اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن سمیت چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز اجلاس میں شریک ہوئے، اجلاس میں عام انتخابات سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
صوبائی الیکشن کمشنرز نے عام انتخابات سے متعلق تیاریوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کیلئے ریٹرننگ افسروں کی تعیناتی کی فہرستیں تیار ہیں، عام انتخابات میں ریٹرننگ افسران بیوروکریسی سے ہوں گے۔