19 Jun 2023
(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کے علاقے جوہر ٹاؤن میں آندھی سے ورکشاپ کی دیوار گر گئی جس کا ملبہ ملحقہ گھر میں گرنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد شدید زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت کوثر بی بی کے نام سے ہوئی جس کی عمر 35 برس تھی جبکہ حادثے سے متاثرہ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ متاثرہ خاندان بکرے کی فروخت کے لئے دنیا پور سے لاہور آیا تھا۔