اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیاست کا محور پاکستانی عوام، جلد پارٹی منشور پیش کریں گے: فردوس عاشق اعوان

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(لاہور نیوز) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سیاست کا محور پاکستان کے عوام ہیں، جلد پارٹی کا منشور پیش کریں گے۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ہم دوسروں پر تنقید تو کرتے رہے لیکن مسائل کا حل کسی نے نہ بتایا، استحکام پاکستان پارٹی کے پلیٹ فارم سے ملک کو درپیش مسائل سے نمٹا جائے گا، عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت ہے، ان حالات میں کوئی  ایک جماعت کوئی فرد واحد مسائل کا حل نہیں نکال سکتا، بحیثیت پاکستانی مل جل کر ملکی مسائل حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان کو ترقی یافتہ اقوام کیساتھ ملانا ہو گا، عوام کی مشکلات کے ازالے کے لیے حکمت عملی پر کام کرنا ہے، استحکام پاکستان پارٹی نفرتوں کا خاتمہ اور شدت پسندی کو ختم کرے گی، استحکام پاکستان پارٹی کا مقصد ملک میں معاشی و سیاسی محاذ پر بہتری لانا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ استحکام پاکستان پارٹی مسائل کے حل کا روڈ میپ دے گی موجودہ سیاسی نظام میں بہتری کی گنجائش موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے