اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جماعت اسلامی کا الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے باہر احتجاج کا اعلان

18 Jun 2023
18 Jun 2023

(لاہور نیوز) جماعت اسلامی نے کراچی میئر کے انتخاب کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے مرکزی دفتر کے باہر احتجاج کا اعلان کردیا۔

منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی اسراج الحق کا کہنا تھا کہ طویل جدوجہد کے بعد کراچی میں بلدیاتی الیکشن کا انعقاد ہوا، کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی پر اعتماد کیا، لوگوں نے سیاست سے بالاتر ہوکر ترازو پر ٹھپہ لگایا، کراچی کے عوام نے شہر کے حقوق کی خاطر ہم پر اعتماد کیا۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا پھر الیکشن کے نام پر سلیکشن دیکھی گئی، 15 جون کو 30 ممبران غائب کیے گئے، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت نے کراچی کے عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا، یہ الیکشن پیپلز پارٹی نے نہیں جیتا، یہ اغوا برائے تاوان کی طرح کارروائی کی گئی ہے، جمہوریت کو کراچی کی گلیوں میں دفنانے کی کوشش کی گئی۔

سراج الحق نے کہا پاکستان فساد اور افراتفری کا شکار ملک ہے، ان پارٹیوں کی وجہ سے آئینی،معاشی اور سیاسی بحران ہے، آپ یہ مینڈیٹ ہضم نہیں کرسکیں گے، ہم عدالتوں اور گلیوں ،چوراہوں میں آپ کا پیچھا کریں گے، ہم کراچی کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم ہر صورت میں چوری کرنے والوں سے چوری کا مال لے کر عوام کو واپس کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا الیکشن کمیشن جماعت اسلامی کی درخواست پر ریسپانس نہیں دے سکا، اس الیکشن کے بعد الیکشن کمیشن نے اپنا وقار ختم کردیا، 23 جون کو  اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے عوامی احتجاج ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے